شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں مدد ملے گی:طلعت مسعود
10 جون 2017 (09:37)
0

ممتاز دفاعی تجزیہ کاروں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مکمل رکنیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے کہا کہ تنظیم کی رکنیت سے خطے کے ملکوں کے ساتھ اقتصادی اتحاد اور تعاون کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
بریگیڈئر ریٹائرڈ محمود شاہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت پاکستان کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ملک کو کئی لحاظ سے فائدہ پہنچے گا۔