File Photo

اقوام متحدہ کا جمہوریہ وسطی افریقہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
10 جون 2017 (08:56)
0

اقوام متحدہ نے جمہوریہ وسطی افریقہ میں بڑے پیمانے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ایک رپورٹ میں کہاکہ انہیں جمہوریہ وسطی افریقہ میں وسیع تر پیمانے پر بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے۔
انہوں نے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملوں پر شدید نکتہ چینی کی۔ Bangassou کے سرحدی علاقے میں گزشتہ مہینے اقوام متحدہ کی امن فوج کے چھ جوان ہلاک ہوئے تھے۔