File Photo

حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے:مائیکل
10 جون 2017 (08:53)
0

انسانی حقوق کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

وہ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے امن و رواداری کے فروغ میں انسانی حقوق کی اہمیت کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان بھائی چارے، رواداری اورمحبت کے فروغ کیلئے ہمیں اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔