File Photo

اقتصادی راہداری سے پاکستانی بندرگاہوں کی اہمیت میں اضافہ ہوگا:زبیر
10 جون 2017 (07:29)
0

گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستانی بندرگاہوں کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

وہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین آغا جان اختر سے باتیں کررہے تھے جنہوںنے کراچی میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے ہدایت کی کہ محمد بن قاسم پورٹ کی توسیع اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
آغا جان اختر نے گورنر کو بتایا کہ نجی شعبے کی شراکت داری سے بندرگاہ پر نئے ٹرمینل تعمیر کئے جائیں گے تاکہ بندرگاہ پردرآمدی و برآمدی سامان کے موجودہ حجم کو بڑھایا جاسکے۔