ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پرعزم ہے۔

File Photo

پاکستان مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تصدیق کیلئے کام کررہا ہے:ذکریا
10 جون 2017 (07:24)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان دو مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تصدیق کیلئے کام کررہا ہے۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی ہمارے قابل احترام مہمان اور بھائی ہیں اور ہم ان کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔