برطانوی انتخابات: تھریسامئے کا ڈیمو کریٹک یونینسٹس پارٹی کی حمایت سے مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ
10 جون 2017 (07:20)
0

برطانیہ میں وزیراعظم تھریسامئے نے ڈیمو کریٹک یونینسٹس پارٹی کی حمایت سے مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بکنگھم پیلس کے دورے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حمایت کو حکومت بنانے کا قانونی جواز حاصل ہے۔
وزیراعظم تھریسامئے کی کنزرو یٹو پارٹی عام انتخابات میں واحد اکثریتی پارٹی کے طورپر سامنے آئی ہے اگرچہ وہ حکومت سازی کیلئے مطلوبہ مجموعی اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔
عام انتخابات کے اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی318 لیبرپارٹی نے262 سکاٹش نیشنل پارٹی نے35، لبرل ڈیموکریٹ نے12 اور ڈیموکریٹک یونیسٹ نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔