File Photo

پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے موقع پر خصوصی عید پیکیج کا اعلان
10 جون 2017 (07:13)
0

ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے خصوصی عید پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

پیکیج کے تحت اس مہینے کی تیئس تاریخ سے اٹھائیس تاریخ تک پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ دو دن کیلئے کرایوں میں تینتیس فیصد تک کمی بھی کی جائے گی۔
بوگیاں موجودہ ٹرینوں میں مسافروں کی سہولت کیلئے اضافی بھی شامل کی جائیں گی۔ پہلی خصوصی ٹرین اس ماہ کی تیئس تاریخ کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین اگلے روز کوئٹہ سے راولپنڈی جائے گی۔ تیسری ٹرین کراچی سے لاہور اور دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی اورملتان کے درمیان چلائی جائیں گی۔