File Photo

نواز شریف پانامہ دستاویزات کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں:کرمانی
10 جون 2017 (07:09)
0

زیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ دستاویزات کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کے خواہشمند ہیںتاکہ سچ کو منظر عام پر لایا جاسکے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف رضا کارانہ طورپر خود اپنے خاندان کو احتسا ب کیلئے پیش کرچکے ہیں اور عمران خان کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔
وزیراعظم کے خصوصی معاون نے کہاکہ عمران خان کو جنہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چین کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ، مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی حکمت عملی کی پیروی کرنی چاہیے۔