امریکی صدرنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی امداد بند کرانے کیلئے قطر پر دبائو بڑھایا جائے۔

File Photo

ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشتگردوں کو امداد کی فراہمی روکنے کیلئے قطر پر دباو
10 جون 2017 (06:28)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں کو مالی امداد کی فراہمی روکنے کیلئے قطر پر دباو ڈالا ہے۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ قطر ماضی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی مالی امداد کرتا رہا ہے۔

امریکی صدرنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی امداد بند کرانے کیلئے قطر پر دبائو بڑھایا جائے۔ 

ادھر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دوحا میں ترک فوجیوں کی تعیناتی کیلئے قانون کی منظوری کے بعد قطر کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے قطر کی حمایت کا عزم ظاہر کیا اور ان الزامات کو مسترد کردیا کہ قطر دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔