پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے:وزیراعظم
10 جون 2017 (06:11)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے حکومت کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوگوتریز سے باتیں کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں سربراہ اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اسے اپنا بھرپور کردارادا کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل ہونے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔