File Photo

شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے پاکستان کیلئے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی:دستگیر
10 جون 2017 (06:05)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل ہونے سے پاکستان کیلئے تجارت ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اسے پاکستان کی سفارتکاری کیلئے ایک اہم دن قرا ر دیا۔ خر م دستگیر نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے تنظیم کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔