وفاقی وزیر نے کہا کہ برانچ لائنوں کی بحالی اور بہتری پر توجہ دی جارہی ہے۔

اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں ریل نظام کی تعمیر نو کی جا رہی ہے،سعد رفیق
10 جولائی 2017 (20:17)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں ریل کے نظام کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔
انہوں نے پیر کے روز لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان ریلوے کو جدید بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی مرتبہ چین کے تعاون سے ریلوے کو بہتر بنانے کیلئے ایک تاریخی منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ برانچ لائنوں کی بحالی اور بہتری پر توجہ دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی سے پشاور تک ریلوے کی مین لائن کو بھی بہتر بنایاجارہا ہے۔