امریکہ نے چینی صدر کو تائیوان کا رہنما قرار دینے پر معافی مانگ لی
10 جولائی 2017 (20:04)
0

چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس کے صدر سی چن پنگ کو غلطی سے تائیوان کا رہنما قرار دینے پر معافی مانگی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کے ملک نے امریکہ سے اس غلطی کی وضاحت طلب کی اور امریکہ نے کہا کہ فنی غلطی کے باعث ایسا ہوا اور ہم نے اس کی اصلاح کرلی ہے۔
صدر شی چن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جرمنی میں ملاقات سے متعلق ہفتے کے روز جاری کئے گئے بیان میں وائٹ ہائوس کے پریس آفس نے شی چن پنگ کو تائیوان کا صدر قرار دے دیا تھا۔