صدر مملکت نے کہا کہ کوئی قوم تحقیق پر توجہ دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

طلباء ملکی ترقی کیلئے سخت محنت اور فعال کردارادا کریں،صدر ممنون
10 جولائی 2017 (19:45)
0

صدر ممنون حسین نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے سخت محنت کرتے ہوئے فعال کردار ادا کریں۔
پیر کے روز اسلام آباد میں کراچی کے طالب علموں کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی قوم تحقیق پر توجہ دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تحقیق کے کام پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔