ترکی کا قبرص کے حالیہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد یونانی قبرص پر یکطرفہ اقدامات سے گریز پر زور
10 جولائی 2017 (19:37)
0

ترکی نے یونانی قبرص پر زور دیا ہے کہ وہ قبرص کے دوبارہ الحاق سے متعلق حالیہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے۔
آج استنبول میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیراعظم Binali Yaldrim نے کہا کہ یونانی قبرص کی قیادت امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے تعمیری سوچ اپنائے۔
یلدرم نے بحیرہ روم کے جزیروں کے دونوں طرف قبرص کے گرد ہائیڈروکاربن کے وسائل سے متعلق ترکی کے موقف کا اعادہ کیا۔