file photo

ایران کا شام جنگ بندی کی کامیابی کیلئے ملک کے جنوب مغربی علاقے تک توسیع پر زور
10 جولائی 2017 (19:33)
0

ایران نے شام میں جنگ بندی کی کامیابی کیلئے ملک کے جنوب مغربی علاقے تک اس کی توسیع پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شام کے تمام علاقوں میں جنگ بندی کی توسیع سے اس کے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
امریکہ، روس اور اردن نے جنگ بندی اور شام کے جنوب مغربی علاقے کیلئے کشیدگی کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ روز سے نافذ العمل ہوگیا۔