file photo

امریکی وزیر خارجہ کویت ، قطر اور سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ کریں گے
10 جولائی 2017 (19:30)
0

مریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن خلیجی عرب رہنمائوں سے مذاکرات کیلئے آج کویت ، قطر اور سعودی عرب کا چار روزہ دورہ شروع کریں گے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور اتحادیوں کی جانب سے قطر کے خلاف لگائی گئی پابندیوں سے پیدا ہونے والے بحران کا حل تلاش کرنا ہے۔
ادھر قطر کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اس پر عائد پابندیوں کی صورت میں اس کے پاس 340 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔