ملک بھر میں15نئی تحقیقی یونیورسٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔

ایچ ای سی کا ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے150کمیونٹی کالج قائم کرنے کا فیصلہ
10 جولائی 2017 (19:28)
0

اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے ملک بھر کے تمام اضلاع میں الحاق شدہ ڈیڑھ سو کمیونٹی کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حکومت کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس میں ایچ ای سی ویژن 2025 کے تحت ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانا ہے۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال میں اس مقصد کیلئے35 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں پندرہ نئی تحقیقی یونیورسٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔