کپواڑہ، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3کشمیری نوجوان شہید
10 جولائی 2017 (19:21)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوگام میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ادھر بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے پنتھاچھوک میں احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کرکے دو خواتین سمیت متعدد افرادکو زخمی کردیا۔
کولگام ، شوپیاں اور ترہگام کے علاقوںمیں شہری آبادی پر بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ایک خط میں تنظیم پر زوردیا کہ تنازعہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے خط میں لکھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں فوجی کاروائیوں کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کررہی ہے۔
سید علی گیلانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی۔