file photo

پاکستان ، چین کے درمیان طویل تاریخی تعلقات ہیں:مسعود خالد
10 جولائی 2017 (19:20)
0

چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے بہتر آگاہی اور ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔
وہ پیر کے روز بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کالج میں چینی طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل اور تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔