کور کمانڈرز کا اجلاس جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہوا۔

کور کمانڈرز کا ملک کی جغرافیائی سٹریٹجک سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
10 جولائی 2017 (19:12)
0

202 ویں کور کمانڈرز کانفرنس بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔
اجلاس میں ملک کی جغرافیائی سٹرٹیجک سیکورٹی کے ماحول کا جائزہ لیا گیا اور مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اس کے اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان کے قومی مفادات کے مطابق مثبت کردار ادا کرنے کیلئے قومی کوششیں جاری رکھنے اور ان کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت ، بہتر سرحدی انتظام کیلئے افغانستان کے ساتھ رابطے ، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کیلئے تیاریاں اور فورسز کی ترقی کے منصوبے سمیت ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔