سری لنکا پاکستان سے تین لاکھ میٹر ک ٹن چاول خریدے گا
10 جولائی 2017 (19:11)
0

سری لنکا قحط کے باعث چاول کی قلت پوری کرنے کیلئے پاکستان سے تین لاکھ میٹرک ٹن چاول خریدے گا ۔
یہ بات سری لنکا کی وزارت تجارت وصنعت کے سیکرٹری چن تھاکاLokuhetti کی قیادت میں سری لنکا کے اعلیٰ سطح کے وفد اور سیکرٹری تجارت محمد یونس کے درمیان ملاقات میں بتائی گئی۔
سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ پاکستان سری لنکا کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے کیلئے ابتدائی طور پر کم سے کم پچیس ہزار میٹرک ٹن چاول فراہم کرے گا ۔
فریقین نے دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔