ایکنک نے 11ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی منظوری دے دی
10 جولائی 2017 (19:09)
0

حکومت نے ملک میں 234 ارب روپے مالیت کے گیارہ ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
آج جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں لوئر دیر میں تیرہ ارب روپے سے زائد لاگت کا چالیس اعشاریہ آٹھ میگاوات کا کوٹو پن بجلی منصوبہ ، سندھ میں انیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے سرکاری اورنجی شراکت داری کا فروغ، خیبرپختونخوا میں تیرہ ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے صحت کی خدمات کی فراہمی اور انچاس ارب روپے کی لاگت کا پشاور Sustairable بس ریپڈ ٹرانزٹ کا ریڈور منصوبہ شامل ہیں۔
دس ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے کراچی نیبرہڈ Improvement منصوبہ اور کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبہ ، بتیس ارب روپے کی لاگت کا جگلوٹ سکردو روڈ کی بہتری اور توسیع اور لاہور میں دس ارب روپے سے زائد لاگت سے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہڈیارہ ڈرین ملتان روڈ کے اطراف دو اضافیLanes کی تعمیر ومرمت کا منصوبہ بھی اس سلسلے کا حصہ ہیں۔
ان سکیموں میں سڑسٹھ ارب روپے سے زائد کا پنجاب کا زرعی پیداوار میں بہتری کیلئے آبپاشی کا منصوبہ اور چھ ارب روپے سے زیادہ لاگت کا نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ کیلئے وزیراعظم کا پروگرام بھی شامل ہے۔