راجہ ظفرالحق نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو مزید مستحکم کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نیا انتفادہ بھارت کی جاری بربریت کا ثبوت ہے: راجہ ظفر الحق
10 جولائی 2017 (17:32)
0

سینیٹ میں قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نیا انتفادہ بھارت کی جاری بربریت اور تنازعے پر ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔
آج اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مزاحمت کی بدولت ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال غیر مستحکم ہورہی ہے۔
راجہ ظفرالحق نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو مزید مستحکم کردیا ہے۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور ہر فورم پر کشمیر کے نصب العین کی نمائندگی کی ہے۔