قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے دریائوں اور آبی کھالوں کے قریب رہنے والوں کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

تمام متعلقہ ادارے بارشوں کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کا نظام بہتر بنائیں: این ڈی ایم اے
10 جولائی 2017 (17:28)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ دو دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق شدید بارشوں سے دریائے چناب، جہلم راوی اور ستلج اور دیگر نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کی توقع ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے دریائوں اور آبی کھالوں کے قریب رہنے والوں کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران خستہ حال عمارتوں کو خالی کردیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، تیراکی سے گریز کریں اور نالوں میں نہ جائیں۔
انہوں نے شاہراہوں کے قومی ادارے ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور صوبائی حکومتوں کو بھی چوکس رہنے کیلئے کہا۔