وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔

File Photo

 خواتین پولیو کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کر سکتی ہیں،سائرہ افضل
10 جولائی 2017 (17:22)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔
آج حافظ آباد میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو نرم شرائط پر قرضے ، مفت مویشی اور پیشہ ورانہ تربیت دے رہی ہے تاکہ وہ باعزت انداز میں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونے کے قابل ہو سکیں اور قومی ترقی میں اپنا اہم کردارادا کریں۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ملک سے پولیو سمیت بیماریوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے فعال کردارادا کرسکتی ہیں۔