دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پس پردہ کیا ہورہا ہے۔

File Photo

مسلم لیگ نون کے سیاسی حریف اپنے چہرے چھپاتے پھر رہے ہیں:دانیال
10 جولائی 2017 (17:10)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سیاسی حریف اپنے چہرے چھپاتے پھر رہے ہیں کیونکہ وہ بدعنوانی کے اصل مجرم ہیں۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاک ڈائون مہم کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کی۔
انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی دسویں جلد کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پس پردہ کیا ہورہا ہے۔