چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میںکہا ہے کہ کمیشن درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دے گا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی
10 جولائی 2017 (16:00)
0

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت اگلے مہینے کی16 تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کمیشن درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دے گا۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ رقوم کی منتقلیوں کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت سے متعلق ایک اور مقدمے کی سماعت رواں ماہ کی انیس تاریخ تک ملتوی کردی ۔
ایڈووکیٹ بابر اعوان عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔