وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں کی مالی امداد جاری رکھی جائے گی۔

حکومت عوام کو صحت اورتعلیم کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی خواہاں ہے:مراد علی شاہ
10 جولائی 2017 (15:46)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں عوام کو صحت اورتعلیم کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی خواہاں ہے ۔انہوں نے یہ بات آج کراچی میں میمن ہسپتال کے دورے کے دوران کہی، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں کی مالی امداد جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت اور مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ہسپتالوں میں لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔