مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،کپواڑہ میں دو اور نوجوانوں کوشہید کردیا
10 جولائی 2017 (15:37)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں دو اور نوجوانوں کوشہید کردیا ۔ بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کوضلع کے علاقے نوگام میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔دوسری طرف سرینگر کے علاقے پنتھا چھوکے میں بھاری فوج کی طرف سے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکنے سے د و خواتین سمیت متعدد افرا د زخمی ہوگئے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کنٹرول لائن پربڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی ۔سرینگر میں ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن کیلئے مستقل خطر ہ ہے۔