وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

چمن: بم دھماکے میں قلعہ عبداللہ کے ضلعی پولیس آفیسر شہید
10 جولائی 2017 (14:25)
0

چمن میں آج ایک بم حملے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد مہمند شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت بار ہ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکہ ڈی پی او چمن کی گاڑی کے قریب ہوا تھا۔زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے پولیس افسر کی شہادت کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔