کوانٹٹی سرویئر ،سول لینڈ، نقشہ نویسی،کمپیوٹر کے بنیادی کورس، آٹو کی، شمسی پینل، اویوپی ایس کی تنصیب اورمرمت کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

وفاقی حکومت کا قبائلی نوجوانوں کیلئے6 ماہ کے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز
10 جولائی 2017 (12:53)
0

وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے چھ ماہ کا فنی تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔فاٹا کے ترقیاتی ادار کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ نوجوانوں کو کوانٹٹی سرویئر ،سول لینڈ، نقشہ نویسی،کمپیوٹر کے بنیادی کورس، آٹو کی، شمسی پینل، اویوپی ایس کی تنصیب اورمرمت کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

تربیت کے علاوہ انہیں مفت قیام و طعام کی سہولت اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا۔تربیت کے خواہش مند طلبا سے کہاگیا ہے کہ وہ اس ماہ کی انیس تاریخ تک متعلقہ ایجنسی کے رابطہ افسر کے پاس اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔