سید علی گیلانی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی سرحدی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار
10 جولائی 2017 (12:29)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی سرحدی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سری نگر سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کہ امن کے لئے مستقل خطرہ ہے۔ادھر سری نگر میں ممتاز نوجوان رہنما برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔