ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں مل کر کام کا آغاز کریں۔

امریکی صدرکا روس کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کی خواہش کا اظہار
10 جولائی 2017 (11:55)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ تعمیری کام کی خواہش کااظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں مل کر کام کا آغاز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کے 2016 کے انتخابات میں مداخلت پر روس پرعائد امریکی پابندیوں کے متعلق بات چیت نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ یوکرائن اور شام کے مسائل کے حل تک کچھ بھی نہیں کیا جائے گا۔