ورلڈ پیٹرولیم کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ یہ توانائی راہداری ہائیڈرو کاربن سے متعلق منڈیوں تک محفوظ اور ارزاں رسائی کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ترکی کی وسطی ایشیاء اورمشرق وسطیٰ تک پہنچنے کیلئے نئی توانائی راہداری کی تعمیر
10 جولائی 2017 (11:34)
0

ترک حکومت وسطی ایشیاء اورمشرق وسطی کے خطوں تک پہنچنے کے لئے ایک نئی توانائی راہداری تعمیر کرر ہی ہے۔یہ بات ورلڈ پیٹرولیم کونسل کے صدر جوزف لاسزلو توتھ نے استنبول میں ورلڈ پیٹرولیم کانگریس کے 22 ویں اجلاس میں کہی جو تیل و گیس کی صنعت کا سب سے بڑا اجلاس تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ توانائی راہداری ہائیڈرو کاربن سے متعلق منڈیوں تک محفوظ اور ارزاں رسائی کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
توانائی سے متعلق پچاس وزرا، اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹوز، عالمی تنظیمیں، حکومتی رہنما، صنعت کے شعبوں سے وابستہ ماہرین اور تحقیقات کار استنبول میں جمع ہوئے ہیں تاکہ متفقہ طورپر پیٹرولیم کے شعبے کا جائزہ لیا جاسکے اور اس کے مستقبل کا تعین کیا جاسکے۔
22 ویں ورلڈ پیٹرولیم کانگریس کا موضوع ہے
''ہماری توانائی کے مستقبل کے لئے پل''