File Photo

ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری
10 جولائی 2017 (11:01)
0

ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک دوسوپچاسی کلومیٹرطویل موٹروے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مغربی روٹ کاحصہ ہے جسے ایک سوانتیس ارب روپے کی لاگت سے اگلے سال تک مکمل کیاجائے گا۔  حکومت نے ایک سوچھ کلومیٹرطویل بسیمہ خضدار ہائی وے کیلئے بھی پندرہ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

اسی طرح جگلوٹ سکردورو ڈ کیلئے اراضی کے حصول اور اسے کشادہ کرنے کیلئے پندرہ ارب مختص کئے گئے ہیں۔  حکومت نے ایک سواٹھارہ کلومیٹرطویل تھاہ کوٹ حویلیاں روڈ کے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کا م کیلئے بھی اکیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔
گلگت شندورچترال چکدرہ روڈ کی تعمیر کیلئے بیس کروڑ روپے جبکہ میرپورمنگلامظفرآباد مانسہرہ روڈ کیلئے بیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔