File Photo

سلامتی کونسل کی مصر کے شہررفاہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
10 جولائی 2017 (10:57)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مصر کے شہررفاہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں دس فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوئے۔

کونسل نے ایک بیان میں اس بات کااعادہ کیا کہ دہشت گردی سے عالمی امن اورسلامتی کوسنگین خطرات کاسامناہے۔
اس نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد، مالی معاونت فراہم کرنے والوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی میں بھرپور تعاون کرے۔
اُدھر مصر کی فوج کے ترجمان نے کہاکہ رفاہ کی چوکی پر حملے کے بعدچالیس عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے۔