یورپ کے30 مسلمان رہنمائوں نے دہشتگردی کیخلاف ریلی نکالی
10 جولائی 2017 (10:53)
0

یورپ کے تیس مسلمان رہنمائوں نے دسمبرمیں برلن میں ہولناک ٹرک حملے کے مقام پر دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی۔اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ گروپ نے قبول کی تھی۔

یہ ریلی آئمہ کرام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کے مارچ کا حصہ تھی جو ہفتے کے روز پیرس سے بس کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔
مسلمان رہنمائوں نے اس موقع پر جان لیوا ٹرک حملے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعا کی۔جس میں مقامی مسلمانوں،مسیحیوں اور یہودیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
جمعہ کو پیرس واپسی سے پہلے تقریباً ساٹھ امام دہشت گردی کے وحشیانہ حملوں سے متاثرہ یورپی شہروں کادورہ کریں گے۔