ویسٹ انڈیز کے ای لیوئس کو میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا ۔

کنگسٹن:ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو9وکٹوں سے ہرادیا
10 جولائی 2017 (09:42)
0

رات کنگسٹن میں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کونَووکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سونوے رنزبنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیزنے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ تین اوورزمیں حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے ای لیوئس کو میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا ۔انہوں نے باسٹھ گیندوں پرایک سوپچیس رنزبنائے۔