File Photo

او آئی سی اقوا م متحد ہ پر زوردے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے:گیلانی
10 جولائی 2017 (09:33)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے اسلامی تعاون تنظیم پر زوردیا ہے کہ وہ اقوا م متحد ہ پر زوردے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور بھارت پرمقبوضہ وادی میں مظالم رکوانے کیلئے دبائو ڈالے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہاراو آئی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر یوسف A-Al-Othaimeen کے نام تنظیم کے اگلے اجلاس میں انہیں مدعو کرنے کاشکریہ ادا کرنے کیلئے ایک خط میں کیا۔
سیدعلی گیلانی نے بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی نقل وحرکت پرعائد پابندیوں اورسفری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث اجلاس میں شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے۔