بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر دلائی لامہ کارڈ استعمال نہ کرے:گلوبل ٹائمز
10 جولائی 2017 (09:29)
0

چین کے اخبارگلوبل ٹائمزنے بھارت پرزوردیاہے کہ وہ چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر دلائی لامہ کارڈ استعمال نہ کرے۔

اخبارنے بھارتی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شمالی بھارت میں تبت کی جلاوطن انتظامیہ نے پہلی مرتبہ لداخ میں بنگانگ جھیل کے کنارے اپناپرچم لہرایاہے۔
تبت کی جلاوطن حکومت بھارتی شہردھرم شالہ میں قائم ہے اور اس کاجھنڈا آزادی کی حمایت کامظہر ہے۔
بھارت نے واضح طورپر یہ وعدہ کیاتھا کہ وہ بھارتی سرزمین پر تبت کے جلاوطن افراد کو کسی چین مخالف سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گا تاہم وہ ایک عرصے سے چین کیساتھ معاملات میں تبت کے مسئلے کو سفارتی ہتھیار کے طورپراستعمال کررہاہے۔