File Photo

موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا:محکمہ موسمیات
10 جولائی 2017 (09:24)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، ژوب ڈویژنوں، بالائی فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداورکراچی انتیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اورپشاور اکتیس
کوئٹہ تئیس
گلگت اورمظفرآباد بائیس
اورمری انیس ڈگری سینٹی گریڈ