پاکستان ترکی،آزادانہ تجارتی معاہدے پر14 اگست کو دستخط کئے جائیں گے
10 جولائی 2017 (07:23)
0

پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فرو غ کیلئے آزادانہ تجارتی معاہدے پر اگلے مہینے کی چودہ تاریخ کو دستخط کئے جائیں گے۔ اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے وزارت تجارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ دونوں ملک مذاکرات کے ساتویں دور میں معاہدے تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فریقین نے مذاکرات کے دوران حتمی معاہدے کیلئے ٹیکسٹائل کے شعبے سمیت بعض خصوصی شعبوں اور عارضی فہرستوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔