file photo

روس کیخلاف پابندیاں یوکرین میں اُس کی کارروائیوں کے خاتمے تک جاری رہیں گی:امریکہ
10 جولائی 2017 (07:19)
0

امریکہ نے کہاہے کہ روس کے خلاف پابندیاں یوکرین میں اُس کی کارروائیوں کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

یہ بات امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نےKiev میں بات چیت کے بعد یوکرین کے صدرپیٹرویوروشینکو کے ساتھ ایک مشترکہ نیوزبریفنگ میں باتیں کرتے ہوئے کہی۔
ٹلرسن نے کہاکہ یوکرین کے مشرقی حصے میں صورتحال کی بہتری کیلئے پہلاقدم اٹھانا روس کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے روس پرزوردیاکہ وہ یوکرین کی سرکاری فوج اورباغیوں کے درمیان تنازع کے خاتمے کیلئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔