پاک فوج نے 2 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں،4 بھارتی فوجی ہلاک
10 جولائی 2017 (07:16)
0

کنٹرول لائن پربھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پا ک فوج نے بھارتی فوج کی دوچوکیاں تباہ اورچارفوجی ہلاک کئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاک فوج شہری آبادی کو بھارت کی بلاجوازاشتعال انگیزی سے ہرقیمت پرمحفوظ رکھے گی۔
آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیوبھی جاری کی ہے جس میں دوبھارتی چوکیاں تباہ کرتے دکھایاگیاہے۔ یادرہے کہ ہفتہ کے روزکنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری شہید ہوئے تھے۔