file photo

ضمنی انتخاب:پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114 میں کامیابی
10 جولائی 2017 (06:59)
0

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114 اورگلگت کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ چار کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سعیدغنی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114 میں تئیس ہزارآٹھ سو چالیس ووٹ حاصل کئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کامران ٹیسوری کو اٹھارہ ہزارایک سوچھ ووٹ ملے۔مجموعی طورپر پولنگ کاعمل پرسکون رہا۔
اُدھرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی نشست جی بی ایل اے چار ہنزہ نگر ایک کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے جاوید حسین نے چھ ہزارآٹھ سواڑتیس جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمدباقرکوپانچ ہزارنوسواٹھاسی ووٹ ملے۔