file photo

خیبر پختونخوا اور خیرپور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
10 جولائی 2017 (06:54)
0

خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع اوردو قبائلی ایجنسیوں میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم پیر کی صبح شروع ہو ئی۔ صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان پشاور کے نمائندے کوبتایاہے کہ ضلع پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹہ گرام،کوہستان، طور غر، شانگلہ، سوات، دیر بالا ، دیر زیریں اور چترال اور خیبر اور جنوبی وزیر ستان سمیت فاٹا کی دوقبائلی ایجنسیوں میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بتیس لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اُدھر ضلع خیرپور کی نو یونین کونسلوں میں چھ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم بھی شروع ہوگئی ہے۔گلگت دیامیر،Ghizer اور شنگو گلتری اور مینی مرگ کے دیہات میں آج پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ مہم شروع ہوئی۔