file photo

قوم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں:احسن
10 جولائی 2017 (06:39)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ قوم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

نارووال میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخالفین پانامہ پیپرزمقدمے میں قانون اور انصاف کی بجائے دبائو ڈال کر فیصلہ چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ پانامہ پیپرزمقدمہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون ترقی اورخوشحالی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں ہر قسم کی نمایاں ترقی کاآغازوزیراعظم نوازشریف نے کیا۔