وزیر امور کشمیر نے کہا حکومت انتخابی مہم کے دوران آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کا ترقیاتی فنڈز20کرنے کی منظوری دے دی:برجیس
10 جنوری 2017 (22:43)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کا ترقیاتی فنڈ گیارہ ارب سے بڑھا کر بیس ارب روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت انتخابی مہم کے دوران آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
وزیر نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔