سائرہ افضل کا پیوندکاری کی غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائز ہ۔

وزیر مملکت کی اعضا تجارت میں ملوث افراد کو کڑی سزائیں دینے کی ہدایت
10 جنوری 2017 (22:31)
0

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے ادارے کو انسانی اعضاء کی تجارت میں بلواسطہ یابلاواسطہ ملوث افراد کی سزائیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہی تھیں جس میں ملک میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کی غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائز ہ لیاگیا۔